پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کی تقریبات پر پابندی عائد

March 24, 2017

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا تنظیموں کی ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ہاسٹلز میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی ہنگامہ آرائی میں پہل کرنیوالے کی شناخت ہوگئی ہے،جو جامعہ کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کا طالب علم ہے۔

ترجمان کا مزید کہناتھاکہ رات 10 بجےکےبعد طلبا ہاسٹل میں داخل نہیں ہوسکیں گے،جامعہ کا گیٹ نمبر 1کھلا رہےگا جبکہ باقی تمام گیٹس بند کردئیے جائیں گے۔