سرگودھا ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

March 25, 2017

سرگودھا میں ایف آئی نے چھاپا مار کرانسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم پر اٹلی بجھوانے کا جھانسا دے کرلاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم اشرف کو حیدرآباد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر اٹلی بجھوانے کا جھانسا دے کر 22لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھا اوروہ کافی عرصے سے مفرور تھا ۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔