سونم کپور فلاحی کام کیلئے اپنے پسندیدہ لباس اور بیگ نیلام کریں گی

March 28, 2017

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور فلاحی کام کے لئے اپنے پسندیدہ 12لباس نیلام کریں گی ۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق نیرجا میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونم کپور فلاحی مقصد کے لئے اپنے پسندیدہ 12لباس اور بیگ ایک مقامی فلاحی تنظیم کونیلامی کے لئے دیں گی تاکہ اس سے حاصل شدہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کی جاسکے۔