سرگودھا یونیورسٹی میں کا نو وکیشن کی فل ڈریس ریہر سل آج ہوگی

March 28, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا کا پانچواں کانووکیشن 29مارچ کو ہو گاجس کی فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی ۔ کانووکیشن میں چار ہزار تین سو سے زائد طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی ۔کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کرینگے جبکہ آکسفورڈ کے لارڈ میئر محمد الطاف خان خصوصی طورپر شرکت کریں گے ۔اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہےہیں۔