نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا

March 28, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا ۔ ایف آئی اے نے ملزم ساجد کو جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھہ کی عدالت میں پیش کیا۔استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر درجنوں افراد سے لاکھوں روپے لوٹے۔ عدالت نے ملزم کو جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔