سیالکوٹ،دیرینہ رنجش پر 6افراد کے تشدد سے 2 افراد زخمی

March 28, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع بڈھا گورائیہ میں دیرینہ رنجش پر وقاص وغیرہ6 افراد نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے اکرام کے بیٹے شعیب اور بھانجوں کاشف اور عبداللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔