مہنگا موبائل فون پر خریدنےپر مبارکبادیں، بھنگڑے

April 05, 2017

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائیرل ہوئی ایک ویڈیو نے اس با ت کو ثابت کردیا ہےکہ ہماری قوم کسی بھی خوشی کو منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ، وہ کوئی تہوار ہو ،کسی کی شادی کا موقع ہو یا نئے موبائل فون خریدنے کی خبر۔۔۔

جی ہاں۔۔۔یہی کچھ ہوا ہمارے صوبہ پنجاب میںجہاں ایک شخصوقاص کے آئی فون 7 پلس موبائل فون خریدنے پر ان کے دوستوںنے ڈھول کی تھاپ پر وہ بھنگڑے ڈالے ۔۔۔وہ رقصکیا کہ سب کے دل ۔۔۔’بیجا۔۔بیجا۔۔‘ ہوگئے۔

صرف اتنا ہی نہیںبلکہ اس خوشی کو ووبالا کرنے کے لئے انہوں نے اخبارمیں اشتہار تک چھپا وا ڈالا ۔کہیے ۔۔ہوا نہ وکھرا ۔۔۔سٹائل۔۔تے وکھری خوشیاں۔۔۔

ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے لوگوں کودیکھ کر یہ گمان ہورہا تھا کہ یہ جشن کسی کی جیت یا شادی کی خوشی میں کیا جا رہا ہے ۔