انگلش لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ کی سندر لینڈ کو تین صفر سے شکست

April 11, 2017

انگلش پریمیئر لیگ ہونے والے میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈنے سندرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی جبکہ لیسٹر سٹی کو ایورٹن کے ہاتھوں 4-2سےناکامی ہوئی۔

لیگ کے 32 ویں ہفتے کھیلے گئے دلچسپ میچوں میں ایورٹن کا دفاعی چیمپئن لیسٹر سٹی سے مقابلہ ہوا،نمبر سات ایورٹن نے پہلے ہی منٹ میںگول سے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔

لوکاکو کے دو گولز کی بدولت حریف ٹیم پر چار دو کی فتح ملی،یوں ایورٹن نے بغیر ہارے ساتواں میچ اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سندر لینڈز کے خلاف تین صفر کی جیت سے دھاک بٹھائی بلکہ پوائنٹ ٹیبل پر ایک درجہ ترقی سے پانچویں پوزیشن پائی۔

ادھر سندر لینڈ ایونٹ کے دہانے پر پہنچ آئی،مینیو کےا سٹرائیکر ابراہیموچ کا گول یادگار بن گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میچ میں بورن مائوتھ کو چیلسی کے ہاتھوں 3-1سے شکست ہوئی تھی ۔ جس کے ساتھ ہی چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

مانچسٹر سٹی، لیور پول اور ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چیلسی کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔