بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان کو دھمکی

April 11, 2017

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن پر پاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے ،اس کو بچانے کے لیےکسی بھی حد تک جائیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےراجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہکلبھوشن کے معاملے پر پیشرفت کی تو پاکستان دو طرفہ تعلقات کےمضمرات پیش نظر رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے اورضروری ہواتو بھارتی صدر سے بھی رابطہ کریں گے۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ ہم اس معاملے پربے خبر نہیں ، کلبھوشن بھارت کا بیٹاہے اور اس کےمعاملے پراس کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔