وینزویلامیں سیاسی بحران شدت اختیارکرگیا

April 11, 2017

وینزویلامیں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا، مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

وینزویلا میں سپریم کورٹ کے حزب اقتدارکےحق میں دیئےجانےوالے فیصلے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے ۔آج بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر رکاٹیں کھڑی کرکے فیصلے کے خلاف احتجا ج کیا ۔

اس موقع پر کئی مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےآنسوگیس استعمال کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔