چارلی چیپلن ،’ نرالے فنکار‘ کی ’نرالی سالگرہ‘

April 17, 2017

سوئٹزر لینڈکے622 لوگوں نےاس بار چارلی چیپلن کی سالگرہ پر انوکھے اندار سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

تمام افراد نے اس موقع پر اپنے پسندیدہ آرٹسٹ چارلی کے انداز میںکپڑے زیب تن کئے ، انہی کی طرح کی چھڑی، چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں انہی کے نرالے انداز کو ’کاپی ‘کیا۔

یہی نہیں بلکہ جب تمام افراد نے چارلی کے مخصوص انداز میںسر سے کپ اتاری اور پہنی تو انگنت مداح عش عش کراٹھے۔

یہ منظر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنا۔ چارلی کی 128ویںسالگرہ کو منانے کا یہ انداز ہر شخصکے لئے نہایت دلچسپ اور دیدنی تھا۔

’برٹش کامک فارمر ہاؤس‘ پر موجود 600 سے زائد افراد نے چارلی چیپلن کے مخصوس لباس کو زیرِتن کیا ہوا تھا ۔ چیپلن کے مداحوں کایہ مختلف اوردلچسب ہونے اندازبےشمار لوگوں کی توجہ کا مر کز بنا ۔

چھ سو سے زائد افراد کا اپنی پسندیدہ شخصیت کو یوںنرالے انداز میں خراجِ تحسین پیش کرنا اب تک کسی اورآرٹسٹ کو نہیںملا۔

چارلی کے ساتھ ساتھ سوئٹزرلینڈ میںقائم ’چیپلن ورلڈ میوزیم‘کا بھی لوگوںنے خوب صورت انداز میں ’یوم پیدائش ‘ منایا۔

دراصل چیپلن کے اہل خانہ نے اپنی زندگی کے آخری 25سال اسی میوزیم میںبسر کئے ۔