بھارتی بزنس ٹائیکون وجے مالیا کی برطانیہ میں گرفتاری وضمانت

April 18, 2017

بھارت میں کروڑوں روپے کے ناہندہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث بھارتی بزنس ٹائیکون وجے مالیا کو ساڑھے چھ لاکھ پاؤنڈ کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے آج دوپہر وجے مالیا کو حراست میں لیا تھا۔

گرفتاری کے بعد وجے مالیا کو ویسٹ منسٹر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سات مئی کو اگلی سماعت کی تاریخ دے دی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق بھارتی حکام کی وجے مالیا کو برطانیہ سے بیدخل کرنے کی درخواست پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وجے مالیا پر بھارت میں 9 ہزار کروڑ روپے بینک نادہندگی کا الزام ہے، الزمات سامنے آنے پر وجے ایک سال قبل فرار ہوکر برطانیہ آگیا تھا۔