مشعال قتل کیس، ملزمان اعترافی بیان سے پھر گئے

April 19, 2017

مشعال قتل کیس کے 7ملزمان پولیس کے سامنے دیے گئے اعترافی بیان سے مکر گئے۔

ساتوں ملزمان کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تو تمام ملزمان پولیس کے سامنے دیے گئے اعترافی بیان سے مکر گئے اور کہا کہ وہ مشعال کے قتل میں ملوث نہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ادھر پولیس نے مشعال قتل کیس میں چارسدہ سے مزید دو طلبہ کو حراست میں لیا ہے۔