پاک فوج کا ہاٹ لائن پر بھارت سے رابطہ

April 25, 2017

پاک فوج نے ہاٹ لائن پر بھارت سے رابطہ کرکے کنٹرول لائن پر مردم شماری کے عملے کی سرگرمی سے آگاہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اقدام پچھلے دنوں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے ،رابطے کا مقصد مردم شماری کے عملے کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔