جھاڑ کھنڈ میں بوری سے 14 بچوں کی لاشیں برآمد

April 26, 2017

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع دیوگر میں بوری سے 14 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سڑک کنارے پائی گئی بوری سے اسقاط حمل کے ذریعے قتل کیے گئے بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔

ان لاشوں میں 12 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔