8 سالہ بچی کا اغوا اورقتل، ملزم اور اہلیہ کو سزائے موت

April 30, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8 سالہ بچی کےقتل سے متعلق مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم بلال اور اس کی اہلیہ ریما کو سزائے موت کا حکم دے دیا ‘ عدالت نے شریک ملزم وقار کو عمر قید کی سزا سنادی ہے، نیہا ملزمہ ریما کی خالہ زاد بہن تھی ‘ ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد اس کے گھر والوں سے 10لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور تاوان ملنے پر بچی کو قتل کردیا ۔