لاس اینجلس: مزیدار آئس کریم سے بنا ٹھنڈا یخ میوزیم

May 02, 2017

آئس کریم کھانے کے لئے شوقین افرا د خوش ہوجائیں کیونکہ اب آئس کریم کو بے حد پسند کرنے والے افراد کے لئے ’آئس کریم میوزیم‘ کھول دیا گیا ہے۔

یہ میوزیم امریکی شہر لاس اینجلس میں قائم کیا گیا ہے، جہاں بچے اور بڑے ہر عمر کے افراد یہاں آکر آئس کریم اور کینڈی سے بنی دلچسپ چیزوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اس دلچسپ اور مزیدار آئس کریم میوزیم میں لوگوں کی تفریح کیلئے آئس کریم،کینڈیز اور کھانے والے غبارے فراہم کئے گئے ہیں، تاکہ یہاں آنے والے لوگ بھر پو رانداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔

یہاں چاکلیٹس سے بنے کمرے ،آئس کریم گیمز،لائٹس ،جھولے اوراسکوپ اسپون رائیڈ سمیت کئی ایسی دلچسپ چیزیں بنائی گئی ہیں ،جس سے بچوں سمیت بڑے بھی خوب دل کھول کر لطف اندوز ہوتے اور تفریح کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے یہ آئس کریم میوزیم رواں سال مئی کی29تاریخ تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔