جولائی تا اپریل خسارہ 7 ارب 24 کروڑ ڈالررہا، اسٹیٹ بینک

May 17, 2017

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2016ءسے اپریل 2017ءکے دوران 10ماہ میں ملکی جاری خسارہ 7 ارب 24 کروڑ ڈالررہا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ملکی جاری خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 204 فیصد زائد رہا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10مہینوں میں برآمدات 1اعشاریہ 3فیصد کمی سے 17 ارب 91 کروڑ ڈالررہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درآمدی حجم 15 فیصد اضافے سے 37 ارب 84 کروڑ ڈالررہا، جبکہ ترسیلات زر 2اعشاریہ 8 فیصد کم ہوکر 15 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں۔