جنیوا؛ دنیا کے مہنگے ترین جھمکوں کی نیلامی

May 18, 2017

جنیوامیں دنیا کے مہنگے ترین جھمکے تقریباً چھ ارب دو کروڑپاکستانی روپے میں نیلام کر دیئے گئے۔

جنیوا میں ہونے والی نیلامی میں14 اعشاریہ 54قیراط کے ہیروں سے سجے جھمکےنیلامی کے لیے پیش کئے گئے۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ دونوں جھمکے ایک دوسرے سے مختلف تھے اور ان کو علیحدہ علیحدہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

جھمکے ایک نامعلوم خریدار نے مجموعی طور پر چھ ارب دو کروڑ پاکستانی روپے میں خریدیں ۔