بہاول پور ، موسیقی اور مصوری کے ڈویژنل مقابلہ جات کل ہونگے

May 19, 2017

بہاول پور(سٹی رپورٹر)ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل بہاول پور رانا اعجاز محمود نے کہا ہے کہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں موسیقی اور مصوری کے ڈویژنل مقابلہ جات 20مئی 2017ء بروز ہفتہ کو صبح 9بجے گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور میں منعقد ہوں گے، جس میں ضلع بہاول پور، ضلع رحیم یار خاں اور ضلع بہاول نگر سے موسیقی اور مصوری کے آڈیشن پاس کرنے والے فنکاروں کے درمیان ڈویژنل مقابلہ منعقد ہو گا۔