پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن کیلئے تیسری شفٹ کا بھی آغاز

May 19, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن کیلئے تیسری شفٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے کہا ہے کہ تیسری شفٹ میں ٹیمیں رات 12بجے تک کا م کریں گی۔