ایپکا کا رہنما ئوں کی گرفتاریوں کیخلاف آج احتجاجی مظاہروں کا اعلان

May 19, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر بنارس خان جدون سیکرٹری جنرل خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ ایپکا رہنمائوں پر تشدد اور گرفتاریاں ظالمانہ اقدام ہیں۔ آج ملتان سمیت ضلع بھر میں ایپکا رہنما ئوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔