سوڈانی صدر کی عرب اسلامی امریکی سمٹ میں شرکت سے معذرت

May 19, 2017

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سعودی عرب میں ہونے والی عرب اسلامی امریکی سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

خرطوم سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم ملکوں کی اُس سمٹ میں شریک نہیں ہوں گے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق صدر البشیر نے ذاتی وجوہات کے باعث سعودی عرب جانے سے معذرت کی ہے۔

یاد رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مطلوب ہیں، اسی وجہ سے امریکا نے بھی ان کی ریاض سمٹ میں شرکت پر اعتراض کیا تھا۔