مستونگ‘خودکش حملہ آورکی بارود بھری گاڑی کیساتھ داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

May 20, 2017

مستونگ( نامہ نگار) مستونگ میں خودکش حملہ آور کی بارود سے بھری گاڑی سمیت داخل ہونے کی اطلاع پرسیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور سیکورٹی فورسز‘ پولیس ولیویز انتظامیہ حرکت میں آگئے ‘جمعہ نماز کے دوران تمام مساجد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز پولیس و لیویز کے تمام ناکوں اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کی جاتی رہی ۔