اوکاڑہ ،پولیس نے انجمن مزارعین کے رہنما نور نبی کو گرفتار کر لیا

May 20, 2017

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)اوکاڑہ پولیس نے انجمن مزارعین کے رہنما نور نبی کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکلضیاءالحق نے بتایا کہ پولیس نے انجمن مزارعین کے راہنما نور نبی کو انکے گھر سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ نور نبی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے کم از کم 25مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔