سعودی عرب، امریکا کیلئے دودھ دینے والی گائے ہے ،ایران

May 28, 2017

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ سعودی عرب امریکہ کیلئے دودھ دینے والی گائے ہے۔

ماہ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ایکہا کہ لوگ خود کو قرآن پاک پر عمل کرنے والا ظاہر کرتے ہیں لیکن وہ اس کی تعلیمات کے برعکس عمل کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ کافروں کے قریب ہیں اور دشمنوں کو مالی امداد پیش کررہے ہیں، لیکن یہ رقم انھیں خود پر اور اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرنی چاہیے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ یہ حقیقت کہ ان میں قربت نہیں ہے اور جیسا کہ امریکا نے کہا ہے کہ وہ یہاں سے صرف پیسہ حاصل کرنے کیلئے آئے تھے ، لہٰذا وہ انھیں ایک دودھ دینی والی گائے ہی تصور کرتے ہیں ۔