امریکا اور برطانیہ قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے، انجیلا مرکل

May 29, 2017

میونخ(جنگ نیوز) جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے برطانوی فیصلے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکا اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔ جنوبی جرمن شہر میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرتے ہوئے اپنی قسمت کو اپنے ہی ہاتھوں میں لینا ہو گا کیونکہ دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر چکا ہے۔ چانسلر مرکل جی سیون سمٹ میں شرکت کے بعد حال ہی میں جرمنی واپس لوٹی ہیں۔ اس سمٹ کے دوران یورپی ممالک اور امریکا کے مابین تحفظ ماحول سمیت کئی موضوعات پر اختلافات کھل کر سامنے آ ئے ہیں ۔