بجٹ اعدادشمارکاگورکھ دھندہ ہے:چودھری شوکت منیر

May 29, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈویژنل چیف آرگنائزر آل پاکستان مسلم لیگ چودھری شوکت منیر نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا آخری بجٹ گذشتہ چار سالوں کی طرح ناکام اور جھوٹے اعدادو شمار کا بجٹ ہے ‘ٹیکس ‘خسارہ اور نئے قرضے منی بجٹ اور مہنگائی کا سیلاب لائینگے ‘حکومتی پالیسی سے خط غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے پس جائینگے اور غریبوں اور غربت میں اضافہ ہو گا