جرمنی میں سالانہ گوتھک میلے کا آغاز ،چار دن جاری رہےگا

June 07, 2017

جرمنی میں سالانہ گوتھک میلےکا آغاز ہو گیاہے،رنگارنگ میلہ چار روز تک جا ری رہے گا۔ گوتھک دنیا کا سب سے بڑا میلہ ہے جس میں یورپ کے بیس ہزارگوتھک اس ایونٹ میں شریک ہوں گے ۔

جرمنی کے شہر لیپزگ میں چار روز تک جاری رہنے والے میلےمیں 200 میوزیکل بینڈ اپنے فن کے مظاہرے کے ساتھ اپنی ثقافت کے ساتھ منفرد ودلچسپ پروگرام پیش کریں گے ۔

میلے کی خاص بات شرکاء کاعجیب و غریب اور منفرد لباس ہوگا جسے وہ زیب تن کریں گےجبکہ ڈرائونے ماسک پہن کر ثقافتی رنگ بکھیریں گے۔