ملکہ حسن لٹ گئیں، لندن راس نہ آیا

June 10, 2017

چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں سے نہ صرف پاکستانی عوام پریشان ہیں بلکہ عالمی اعزاز رکھنے والی شخصیات بھی ان لٹیروں کے نشانے پر ہیں ۔



جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن کا اعزاز رکھنے والی ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو لندن کے ہائیڈ پارک کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

واردات میں ملکہ حسن کو اپنے قیمتی موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہونا پڑا۔

واردات کے فوری بعد ڈاکو موقع دیکھتےہی آسانی کے ساتھ فرار ہوگئے ۔

ملکہ حسن کاکہنا ہے ’ مسلح حملہ آور اسلحہ کے زور پر انھیں اغواء کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ڈاکوؤں کا ارادہ بھانپتے ہی وہاںسے فرار ہوگئیں ۔ اس طرح وہ جانی نقصان سے محفوظ رہیں ۔

ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت دو سیکورٹی گارڈ بھی پارک میں موجود تھےجنھوں نے ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو جان بچانے میں مدد بھی فراہم کی۔

برطانیہ میں موجود ملکہ حسن کے ساتھ پیش آنے والےاس واقعہ کا جنوبی افریقہ کے وزیرداخلہ کی جانب سے بھی نوٹس لے لیا گیا ہے جس میں انہوں سختی سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلدگرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔