فرانس،حملہ آور نے پولیس کی گاڑی سے کار ٹکرا دی

June 19, 2017

فرانس میں حملہ آور نے پولیس کی گاڑی سے کار ٹکرا دی، ٹکر کے بعد کار میں دھماکے اور آگ لگنے سے حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

واقعہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شاپنگ سینٹرکے نزدیک پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کار ٹکرانے کے حادثے میں کوئی پولیس اہلکار یا شہری زخمی نہیں ہوا تاہم وزیر داخلہ نے کار میں آگ لگنے سے شدید زخمی ہونے والے ڈرائیور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سے کلاشنکوف، ہینڈ گنز اور گیس کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔