انگلش اوپنرلارین ونفیلڈ بھارت کے خلاف میچ سے باہر

June 24, 2017

لندن (نیوز ایجنسیز) انگلش ٹیم کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے ابتدائی میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، ہارڈ ہٹنگ اوپننگ بیٹر لارین ونفیلڈ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئیں۔انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ون فیلڈ نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئی تھی جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف ابتدائی میچ نہیں کھیلیں گی، ہمیں ان کی انجری پر تشویش ہے اور لگ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکیں گی۔