شیخوپورہ،گواہ پیش نہ کرنےپر ایس ایچ اوکی تنخواہ بند

June 25, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ایڈیشنل سیشن جج فرزانہ شہزاد خان نے منشیات کے مقدمہ میں باربار نوٹس کے علاوہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے باوجود گواہوں کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کی تنخواہ غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردی اور اسے حکم دیا ہے کہ منشیات کیس میں استغاثہ کے گواہوں کو 29جون کو عدالت میں پیش کیاجائے۔