دارالامان میں پناہ گزین 7خواتین کو شوہروں کیساتھ جانے کی اجازت

June 25, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جوڈیشل مجسٹریٹ نے دارالامان میں پناہ گزین سات خواتین کو ان کے شوہروں کی طرف سے عدالت میں درخواست دئیے جانے کے بعد میاں بیوی کی باہمی رضامندی کیساتھ گھر جانے کی اجازت دے دی خواتین بچوں اور سامان سمیت عدالت سے اپنے شوہروں کے ساتھ روانہ ہوئی یہ خواتین خرچہ نہ ملنے یا سسرالیوں کے تشدد کے باعث دارالہ مان میں پناہ گزین تھی اس موقع پر ان خواتین کا کہنا تھا کے وہ سارے اختلافات بھلاکر اپنے گھروں کو جارہی ہے ۔