شہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث روس کا دورہ منسوخ کردیا

June 29, 2017

لاہور( نمائندہ جنگ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث روس کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کیمطابق وزیراعلی پنجاب کوٓروس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا،تاہم سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیاہے ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب اب جولائی کے دوسرے ہفے بر طانیہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے،شہبازشریف کا دورہ برطانیہ 5دن پر مشتمل ہو گا۔