عدالت نے خدیجہ اور ڈرائیور کو جرح کے لیے طلب کرلیا

June 29, 2017

لاہور کی مقامی عدالت نے قاتلانہ حملے کے مقدمے میں متاثرہ قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی اور ان کے ڈرائیور کو جرح کے لیے یکم جولائی کو طلب کر لیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نےکیس کی سماعت کی، ملزم شاہ حسین کے وکیل نے اقدامِ قتل کی دفعات کے اخراج کی متفرق درخواست دائر کی۔

عدالت نے 22سالہ طالبہ خدیجہ صدیقی اور ان کے ڈرائیور ریاض احمد کو جرح کے لیے یکم جولائی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، ملزم شاہ حسین پر الزام ہے کہ اس نے خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیا، جس سے طالبہ کو خنجر کے 23 زخم آئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے اسے 30 دنوں میں مکمل کرنے حکم دیا تھا۔