زمین کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص ہلاک،پانچ زخمی

June 30, 2017

رانی پور(نامہ نگار)نواحی گاؤں سومر بہلم میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے باوجود محبوب کلہوڑو پولیس پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور لاش تحویل میں لے کرگمبٹ اسپتال منتقل کیا۔ اس موقع پر محبوب کلہوڑو پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ محبوب کلہوڑو تھانے کی حدود گاؤں سومر بہلم میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے گھروں میں داخل ہوکر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص عبدالرشید موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔