فلم ”گولڈ“ کی کاسٹ نے ہاکی کھیلنے کی تربیت لینا شروع کر دی

June 30, 2017

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکاراکشے کمار،کنال کپور ،امیت سدھ اور سنی کوشل نے ہدایتکار ریما کوگی کی نئی فلم ”گولڈ“ کے لئے سابق بھارتی ہاکی ٹیم کے کیپٹن سے تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔فلم کے شیڈول کے مطابق برطانیہ میں کنعال کپور ،امیت سدھ اور سنی کوشل2018میں عکسبندی کا آغاز کریں گے جبکہ اکشے کمار جولائی کے پہلے ہفتے میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے جو 2 ماہ میں مکمل کی جائے گی۔فلم کی شوٹنگ زیادہ تر لندن کے شہر بریڈ فورڈ میں کی جانے کی توقع ہے ۔