انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مؤثر جدوجہد کی ضرورت ہے ،طاہرمحموداشرفی

July 06, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)دوست ممالک کے خلاف بلا جوازپراپیگنڈہ بند کیا جائے ، پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے وطن عزیز کے خیر خواہ نہیں ہیں ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مؤثر جدوجہد کی ضرورت ہے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل اوکاڑہ کے صدر مولانا شکیل قاسمی کی قیادت میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔