شریف خاندان کی جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کی درخواست تیار

July 14, 2017

شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست کامسودہ تیار کر لیاجو کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی درخواست میں بغیر تصدیق اور ذرائع پر مبنی دستاویزات استعمال کرنے سمیت اہم اعتراضات کیے جا ئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ درخواست کے مسودے پر وزیر اعظم سے مشاورت کر لی گئی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنے کی درخواست خواجہ حارث کی سربراہی میں قانونی ٹیم جمع کرائے گی ۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جائےگی کہ کوئی بھی کاروائی شروع کرنے سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔