سینیگال: فٹبال لیگ کےفائنل میچ میں بھگدڑ، 8افراد ہلاک

July 16, 2017

سینیگال میں فٹبال لیگ کےفائنل میچ کے دوران بھگدڑکے نتیجے میں8افرادہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ٹیموںکے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے حامین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ، پولیس نے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق میچ کے اختتام پرشائقین میں لڑائی جھگڑےکےبعد اسٹیڈیم کی ایک دیوار گرگئی، دیوار گرنےسےہلاکتوں کے علاوہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔