اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، فلسطینی شہید

July 17, 2017

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اس فلسطینی کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔ اس واقعے پر فلسطینی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔