بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

July 17, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگاجی اجلاس عبدالغنی کی صدارت میں ہوا جس میں اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران کے گھروں پر چھاپے مارنے اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں گرفتار اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی اس جارحانہ عمل کی مذمت کرتی ہے ضلعی انتظامیہ کے اس ناروا رویئے کی وجہ سے حالات مزید خراب ہونگے ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس کے توسط سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ممبران کے گرفتار فیملی ممبران کو فی الفور باعزت طور پر رہا کیا جائے اوراسٹاف ایسوسی ایشن کے ساتھ جلد مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے ۔