اپنی توانائی خود پیدا کرنے والی منفرد کشتی دنیا کے سفر پر روانہ

July 17, 2017

اپنا ایندھن خود پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل منفرد کشتی فرانس کے دارالحکومت پیرس سے دنیا کے سفر پر روانہ ہو گئی۔

پیرس سےاٹلانٹک روانہ ہونے والی ’انرجی آبزرور‘ نامی کشتی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دنیا کے سفر پر نکلنے والی اس منفرد کشتی پر سولر پینل، ونڈ ٹربائنز کے علاوہ ہائیڈروجن فیول سیل سسٹم نصب ہے۔

یہ کشتی دن کے وقت شمسی توانائی اور رات کوہائیڈروجن سسٹم استعمال کرے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پرہواسے بھی بجلی پیدا کر سکے گی۔

’انرجی آبزرور‘ نامی یہ کشتی دنیا کاچکر 6سال میں مکمل کرے گی۔