پینسلیں بن گئیں آرٹ کا شاہکار

July 17, 2017

یوں توآرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے رنگ برنگی پینسلوں کو آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کر ڈالا۔

کملیش نامی بھارتی فنکار نے پینسل کی نوک کو کچھ اس انداز میں تراشا کہ پینسل پر دیدہ زیب فن پارے بنا ڈالے۔کملیش اب تک پینسلوں پر نامورشخصیات سمیت کئی تاریخی مقامات کے فن پارے بنا چکا ہے ۔