تمام اضلاع میں آرٹس کونسلز کا قیام عمل میں لایاجائیگا:کمشنر گوجوانوالہ

July 19, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن کے تمام اضلاع میں آرٹس کونسلز کا قیام عمل میں جلد لایا جا رہا ہے جس میں ادبی ثقافتی اور سماجی تقریبات کا اہتمام ہو گا ڈویژن بھر میں جاری سٹیج ڈراموں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی ضابطہ اخلاق اور قانون کی خلاف ورزی قطعًا برداشت نہیں کی جائے گی آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ ڈراموں کی اجازت کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے احکامات پر پوری طرح عمل کریں ۔