بلڈنگ انسپکٹرکو دھمکیاں دینے والے2چیئرمینوں کی عبوری ضمانت

July 20, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دو یونین کونسلوں کے چیئرمینوں آصف منیر گوگا بٹ اور صابر بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج محمد خان کی عدالت سے 28جولائی تک عبوری ضمانتیں کروا لی ۔ممبر کارپوریشن محمد آصف منیر گوگا بٹ اور صابر بٹ کیخلاف انسپکٹربلڈنگ و انجینئر محمد گلزار نے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دی تھی ۔