مہارت اور توازن کا شاندار مظاہرہ

July 22, 2017

نیدر لینڈز میں منچلے نوجوان کے بائیک پر انوکھے کرتب،دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جن کی تکمیل کے لئے وہ جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اس منچلے نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اور بائیک چلاتے ہوئے ایسے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔نوجوان بائیکر نے یہ شاندار کرتب کا مظاہرہ نیدرلینڈز کے قصبے Veldhovenمیں منعقدکئے جانے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا ۔