اداکارہ میرا کا عمران خان کےخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

July 24, 2017

لاہور (آن لائن) لالی ووڈ کی نامور اداکارہ میرا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے زیادہ عوام میں مقبول ہوں اس لئے مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ میں انتخابی سیاست میں آئوں گی تو میری کامیابی یقینی ہو گی۔