آئل ٹینکر ایسوسی ایشن آج سے ہڑتال کرے گی

July 24, 2017

آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین میر یوسف شاہوانی نے سندھ اور پنجاب میں کرایوں میں جبری کٹوتی،اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت رویہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف آج سے ملک گیرہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران میر یوسف کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہونگے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکر مالکان حکومت کو 3ماہ کا ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومت انہیں ریلیف دینے کے بجائےاستحصال کر رہی ہے۔

موٹر وے پولیس جرمانے عائدکرنے پر لگی ہوئی ہے ، پنجاب میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے آئل ٹینکر کوحر اساں کیا جاتا ہے جبکہ سندھ میں ایکسائز پولیس کی بھتہ خوری وغنڈہ گردی عروج پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے جب سے آئل ٹینکرز سے متعلق امور اوگرا کے سپر د کئے ہیں تب سے آئل ٹینکر مارکیٹنگ کمپنیوں اوگرا اور آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کی کوئی بھی مشترکہ میٹنگ نہیں بلائی گئی صرف بند کمروں میں احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ، جس سے ٹرانسپورٹروں کا استحصال ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی جبکہ میر یوسف شاہوانی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور کئے جائیں۔